اسلام آباد: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 27 سے 30 جولائی تک شمالی پنجاب اور ڈی جی خان میں شدید بارشوں کو امکان ہے۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کہا گیا ہے کہ شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمرجینسی آپریشن سینٹر صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔