نئے سال کی آمد پر پاکستان کی اہم ملکی و سیاسی شخصیات کے پیغامات

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے سال کی آمد پر پاکستان کی اہم ملکی و سیاسی شخصیات کے پیغامات
نئے سال کی آمد پر پاکستان کی اہم ملکی و سیاسی شخصیات کے پیغامات

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی سیاسی و ملکی شخصیات کی طرف سے مبارکباد، دُعاؤں  اور نئے عزم و ارادوں کے ساتھ نئے سفر کی دعوت پر مشتمل پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنہیں ذاتی، مالی اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے، اللہ انہیں بہتری کی راہ دِکھائے اور خوشیاں نصیب فرمائے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں لوگ ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، دُعا ہے نئے سال کے دوران  انہیں امن اور آزادی نصیب ہو۔ 

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پیغام میں عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک صحت بخش، پر امن اور خوشحال سال 2020ء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو علاقے کا معاشی حب بنائے اور ہماری رہنمائی فرمائے کہ عوام کی مدد کرسکیں۔ انہوں نے ہر ایک کو اچھی قسمت کی دُعا دی۔ 

وفاقی مشیر برائے وزارتِ بحری امور محمود مولوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوام کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان نئے سال کے دوران معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔

مشیر بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ پاکستان نئے سال 2020ء کے دوران مستحکم امن حاصل کرے گا اور اگلے ہی سال حکومت ایک ترقی یافتہ اور پر امن ملک کے طور پر پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔ ملکی تعمیر و ترقی 2020ء میں تیز ہوجائے گی۔ 

تحریکِ انصاف حکومت کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نئے سال کو اس عہد کے ساتھ شروع کرنے سے بہتر کوئی بات نہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارت کے بد ترین کرفیو کا سامنا کرنے والے کشمیری بھائیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں، جب دنیا نئے سال کو خوش آمدید کہہ رہی ہے، وہ تقریباً 150 روز سے پابندیوں کے باعث مشکل میں ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے نئے سال پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری تمنا ہے نیا سال پاکستان اور بالخصوص کشمیری بھائیوں کے لیے امن و امان کا سال ثابت ہو۔

سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیریوں کو شدید ظلم و ستم کا سامنا ہے، وہ طویل عرصے سے کرفیو کی اذیت سہہ رہے ہیں، امید ہے پاکستان اور دنیا بھر کے لیے  نیا سال 2020ء صبر و برداشت، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ 

 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نئے سال کی آمد پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج میں حرم میں کھڑا ہو کر پاکستان کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پیارے وطن پاکستان کو تمام تر مشکلات سے نکالے۔ 

قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نئے سال کی آمد پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دُعا ہے اللہ اِس سال کو ہر ایک کی تمناؤں کی تکمیل کا ذریعہ بنائے۔

شہباز شریف نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و امان، ترقی و خوشحالی اور شاندار مستقبل عطا فرمائے۔ا نہوں نے عوام کے نام پیغام میں نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ 

سابق وفاقی وزیر ریلوے و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے سال سے آٹا، بجلی، سوئی گیس، پیٹرول اور ایل پی جی سب کچھ مہنگا ہوچکا ہے۔ عوام کو نیا سال مبارک ہو۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نئے سال کی آمد پر پیغام دیا کہ ان پاکستانیوں کے بارے میں سوچئے جنہوں نے سخت سردی کے موسم میں رات آسمان تلے گزاری۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے 8 لاکھ غریب خواتین کو بے نظیر بھٹو شہید کے انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا جنہیں ماہانہ 1000 روپے امداد ملتی تھی۔ 80 لاکھ پاکستانیوں کو غربت کی لکیر سے نیچے پھینک دیا گیا۔

انہوں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دُعا کرتے ہیں کہ خدا مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئے سال کے دوران وہ تبدیلی لائے جس کی ضرورت ہے۔ 

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے نئے سال کی آمد پر عوام کو ماحول کی دیکھ بھال کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے میں حکومت کی مدد کیجئے۔ 

سندھ کے صوبائی وزیرِ اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا کہ پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نئے سال 2020ء کے دوران  ہماری قوم کو امن و خوشحالی اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ 

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے نئے سال کی آمد پر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے عشرے کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کی تقلید کریں گے۔

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمان بھائیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا کرے نئے سال کی آمد پر کشمیریوں کے لیے پابندیوں کا خاتمہ ہو جائے۔ 

رکنِ سندھ اسمبلی و تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے نئے سال کی آمد پر دعا کی کہ خدا اس سال کو پاکستان کے لیے خوشیوں، امن و امان اور خوشحالی کا سال بنائے۔ انہوں نے عوام کو نئے سال کی آمد پر خوشیوں کی دعا دی۔ 

تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ 2019ء وہ سال تھا جس میں ہم نے بحیثیت قوم ثابت کیا کہ ایک ایماندار قیادت کے ساتھ ہم ہر بحران سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے سینئر رہنما علیم خان نے کہا کہ پاکستانی ایک مضبوط قوم کی حیثیت سے آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ آئندہ سال 2020ء معاشی ترقی و استحکام کا سال ہوگا۔ 

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ و سابق میئر کراچی سیّد مصطفیٰ کمال نے نئے سال کی آمد پر ہر ایک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی آمد پر گزشتہ سال کی کامیابیوں پر شکر گزاری مت بھولیں۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2019ء ہماری کرکٹ کے لیے زیادہ مہربان ثابت نہ ہوسکا۔ دیکھتے ہیں 2020ء میں پردۂ غیب سے کیا ظہور میں آتا ہے!

سابق کرکٹر شعیب اختر نے قوم کے ہرفرد کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی خوشیوں کو اچھے طریقے سے منائیے۔ 

اداکار ہمایوں سعید نے نئے سال کے موقعے پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا تھا نئے سال کا آغاز مکہ مکرمہ جیسے مقدس مقام سے ہو اور خدا نے رواں سال میری خواہش پوری کردی۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ ہم پر بے پناہ رحمتیں اور کرم فرمائے۔ نئے آنے والے سال میں پاکستان کو خوشحالی، محبت اور امن و امان حاصل ہو۔ 

Related Posts