کراچی: مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ پاکستان میں کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگیا ۔ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ہرقسط کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بناتا جارہا ہے۔
ہرہفتے لوگ شدت سے ڈرامے کی اگلی قسط کا انتظار کرتے ہیں جبکہ ہر نئی قسط کے ساتھ یہ ڈراما دیگر ڈراموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ) کے نئے ریکارڈ بنارہا ہے اس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی اس ڈرامے نے طوفان مچایا ہوا ہے۔
گوگل کے مطابق ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) پردنیا بھر میں مقبول ترین ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے لیکن کیا واقعی یہ سچ ہے۔
آئی ایم ڈی بی ایک آن لائن ڈیٹا بیس یعنی اعدادوشمار اور درجہ بندی کی ویب سائٹ ہے جو دنیا بھرسے فلموں، ڈراموں، ویڈیوز اور گیمز وغیرہ کے اعدادوشمار اورریٹنگ جاری کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی