جامعہ کراچی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جامعہ کراچی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: نیشنل انکیوبیشن فارکریٹیوانٹرپرینیورشپ جامعہ کراچی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا وائس چانسلر سیکریٹر یٹ جامعہ کراچی میں انعقاد کیا گیا۔

مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور ڈائریکٹر میوزیم آرکائیوزاینڈآرٹ گیلری ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی ڈاکٹر اسماء ابراہیم نے دستخط کئے۔

اس موقع پر حسن سید اور تنویر افضل بھی موجودتھے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق ملک بھر سے منتخب ہونے والے کرییٹواسٹارٹ اَپس کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنی آرٹ گیلری کے ذریعے پروموٹ کرے گا۔

علاوہ ازیں تخلیقی فن اور نمائشوں سے متعلق معلومات کا اشتراک کرنا،ڈیجیٹل آرٹ گیلری کا قیام،مہارت اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔

فن سے متعلق مختلف سرگرمیوں، جیسے گفتگو اور سیمینارز، نوجوانوں اور آنے والے فنکاروں کیلئے نمائشوں کا اہتمام، آرٹ گیلریوں سے متعلق قومی / بین الاقوامی تنظیموں کی رکنیت حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ثقافتی تجربات تک رسائی کو بہتر بنانا،آرٹ کے میدان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرکے آرٹ کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:واٹر بورڈ کی ریکوری 1 ارب سے کم کرنیوالے افسران بغیر کارروائی کے ہٹا دیئے گئے

Related Posts