رکن سندھ اسمبلی بلال گجر نے مزید ویکسینیشن سینٹرز کے قیام کے لیے وزیر صحت کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رکن سندھ اسمبلی بلال گجر نے مزید ویکسینیشن سینٹرز کے قیام کے لیے وزیر صحت کا خط لکھ دیا
رکن سندھ اسمبلی بلال گجر نے مزید ویکسینیشن سینٹرز کے قیام کے لیے وزیر صحت کا خط لکھ دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال احمد گجر نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز یو سی کی سطح پر قائم کیے جائیں تاکہ عوام کو ویکسین کی سہولت ان کے دروازے پر  دی جاسکے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے نام لکھے گئے خط میں بلال احمد گجر کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی اس وقت کرونا کی لپیٹ میں ہے، کراچی میں کرونا کے کیسز کی شرح میں اضافے کے تحت ویکسینیشن سینٹر مزید قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

خط کے متن کے مطابق جن اضلاع میں ویکسینیشن مراکز ہیں وہاں ایس او پیز غیر تسلی بخش ہیں، عوامی ہجوم کے سبب کرونا کیسز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

بلال احمد گجر کے خط کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کیمپ و دیگر اقدامات کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم وزیر صحت سے ویکسینیشن کیلئے مزید مراکز  قائم کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : رسجا انٹرمیڈیا آزادی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری، جیو اور ڈان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

Related Posts