کراچی :پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے مقبوضہ کشمیر میں 70 سال سے بھارتی فوج کے مظالم برداشت کرنے والے کشمیری عوام کو سلام پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے مظلوم کشمیریوں کو ترک کردیا ہے لیکن میں ظلم کے خلاف جدوجہد پر کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں اورکشمیر میں ہونیوالے مظالم پر ہمیشہ اٹھاتی رہوں گی۔
اس سے قبل مہوش حیات نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک پوسٹ میں بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیا تھا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مجھ پر لگائے جانیوالے بے بنیاد الزامات سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات، انجلینا جولی کے شو میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار