مہوش حیات اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے کیلئے بے چین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے کیلئے بے چین
مہوش حیات اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے کیلئے بے چین

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو عید کے بعد بڑ اسرپرائز دوں گی۔

مہوش حیات نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ انہوں نے فلم میں وہاج علی کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا تاہم ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا، وہاج بہت میچیور اداکار ہیں جو کہانی میں اپنے کردار کے ساتھ بے حد انصاف کرتے ہیں اسکرپٹ پر مکمل طور پر عبور رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے نئی آنے والی فلم ”123 واں“میں اپنے کردار کے بارے میں بات کی، اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اس فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے ساڑھی زیب تن کی۔

وہ اس فلم کے لیے پر امید ہیں کہ ان کے مداحوں کو فلم میں ان کا کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ڈائیلاگز خلیل الرحمان قمر نے لکھے جو کہ ہر لحاظ سے خوبصورت ہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ وہ اسی لیے کم پراجیکٹس میں نظر آتی ہیں کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو بہترین کونٹینٹ میں دکھائی دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتیں ہیں کہ سال میں ایک یا دو اچھے پراجیکٹس دیں تو 123 واں ان ہی میں سے ایک ہے۔ مہوش کا کہنا تھا کہ وہ عید کے بعد اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیں گی۔

مزید پڑھیں:مہوش حیات کی ہیلی کاپٹر میں دبئی کی سیر، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کے لیے وہ اس وقت ڈراموں کے اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگلے برس کو ٹی وی اسکرین پر ٹی وی ڈرامہ کرتیں دکھائی دیں گی۔

Related Posts