بلاول بھٹو سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں ، مہوش حیات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی تجویز، اداکارہ مہوش حیات انکار نہ کرسکیں
بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی تجویز، اداکارہ مہوش حیات انکار نہ کرسکیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو شریکِ حیات بنانے کی تجویز سے انکار نہیں کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات ہر پلیٹ فارم سے مداحوں کا دل لبھانے میں مصروف ہیں۔ سینما اسکرین اور ٹی وی چینلز کے بعد مہوش حیات نے یو ٹیوب نامی ویڈیو شیئرنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کا رخ کر لیا جہاں ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں اگر شادی بلاول بھٹو زرداری سے ہوجائے۔

حالیہ دنوں اداکارہ مہوش ھیات ناشپاتی پرائم نامی یوٹیوب چینل کے ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو اپنے ہونے والے شریکِ حیات میں کیا خوبیاں پسند ہیں؟  مہوش حیات نے مردانہ وجاہت، دراز قد اور گوری چٹی رنگت کی خوبیاں ہونے والے ہمسفر میں گنوائیں۔

میزبان نے کہا کہ میری نظر میں ایسا ہی ایک شخص ہے جیسی خوبیاں آپ بیان کر رہی ہیں کہ اس کی رنگت گوری چٹی ہو، وہ دراز قد ہو اور خوبصورت، وجیہہ شکل و صورت کا مالک ہو۔ یہ تمام خوبیاں ایک انسان میں پائی جاتی ہیں جسے میں جانتا ہوں اور لطف کی بات یہ ہے کہ وہ آپ کی طرح بہت مشہورومعروف بھی ہیں۔

جب میزبان نے یہ الفاظ کہے کہ وہ شخصیت مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی بار قومی اسمبلی کی رکن بھی منتخب ہوئی ہے اور اثر و رسوخ رکھتی ہے تو مہوش حیات نے سوال کیا کہ کہیں آپ بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہے؟

یہاں میزبان نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ آپ کو چیئرمین پیپلز پارٹی سے کیا مسئلہ ہے؟ جس پر اداکرہ نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری سے کوئی پریشانی نہیں ہے، وہ ایک اچھے انسان ہیں۔ میزبان نے پوچھا تو کیا بات آگے چلائی جائے؟ کوئی اعتراض تو نہیں؟ مہوش حیات نے کہا کہ نہیں۔ کوئی اعتراض نہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خوابوں کے شہزادے کی تلاش کے حوالے سے مداحوں کو بتاتے ہوئے مطلوبہ شخص کی خوبیوں پر کھل کر روشنی ڈالی۔

مہوش حیات صرف خوبصورت اور ورسٹائل ہی نہیں ہے بلکہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی جستجو میں لگی رہتی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے ہمسفر کیلئے تلاش شروع کردی۔ 

مزید پڑھیں: مہوش حیات کو خوابوں کے شہزادے کی تلاش، مطلوبہ خوبیاں بتادیں

Related Posts