نامور اداکارہ مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کیلئے خیر سگالی سفیر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehwish Hayat supports public hanging of child rapists
Mehwish Hayat supports public hanging of child rapists

لاہور :نامور اداکارہ مہوش حیات تمغہ امتیاز کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔اداکارہ کو وفاقی وزارت انسانی حقوق کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر منتخب کیا گیا ہے ۔

مہوش حیات نے اس خبر کا اعلان ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ وفاقی وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے مجھے پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کیلئے خیر سگالی سفیر بنادیا ہے، یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیئے جائیں، آپ بھی اس مشن میں میرا ساتھ دیں کیوں کہ میرا ایسا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو ان کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔

وفاقی وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق پر بات کرتی نظر آئیں۔واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ ہمیشہ ہی سیاسی امور، حقوق نسواں اور مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کرتی آئی ہیں۔

Related Posts