پیسے نہیں تو مفت روٹی لے جائیں، کراچی کے نان بائی کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mehmoodabads Baker offer for free bread

کراچی: ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث نان بائیوں نے بھی شہریوں کیلئے اپنے دل کے دروازے کھول کر مفت روٹی کی پیشکش کردی ہے۔

محمود آباد چار نمبر پر ایم ای ایجوکیشن کے قریب بسم اللہ نان شاپ کے مالک نے اپنی دکان پر ایک نوٹس چسپاں کیا ہے جس پر تحریر ہے کہ اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو فکر کس بات کی،جس کے پاس پیسے نہیں ہیں وہ اللہ کے کھانے سے مفت روٹی لے سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نان بائی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس اقدام کو بہت سراہا جارہا ہے۔ نان بائی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے پریشان بھائیوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا گندم اور آٹے کی سبسڈی پر نیا لائحۂ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ

ان کا کہنا ہے کہ اللہ کے کھانے سے مفت روٹی لینے سے ہمیں کمی نہیں ہوگی بلکہ اللہ تعالیٰ ہمارے رزق میں برکت ڈالے گا۔

Related Posts