سعودی سفارتکار کا پاکستان میں قتل دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی سفارتکار کا پاکستان میں قتل دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی، شیخ رشید
سعودی سفارتکار کا پاکستان میں قتل دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشت گردی کی بد ترین کاروائی تھی۔ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات کے دوران کراچی میں 2011 میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت سے متعلق ملزمان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ واقعے کا بظاہر مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو خراب کرنا تھا تاہم پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان خطے میں امن کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے، آرمی چیف

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اس موقع پر شیخ رشید نے خادمین حرمین شریفین کے لئے نیک تمناؤں کااظہار بھی اظہار کیا۔

Related Posts