ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ویکسین کے معاملے پر عوام کو گمراہ نہ کرے، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Cabinet approves appointment of Murtaza Wahab as Administrator Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جیسا ادارہ عوام کو کورونا وائرس کے خلاف خریدی گئی ویکسین کے معاملے پر گمراہ نہ کرے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے محکمہ صحت سندھ پر کورونا ویکسین کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کے الزام پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو خط لکھنے سے قبل محکمہ صحت سندھ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

ترجمان کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ویکسین کی بکنگ اور ملک میں بروقت موجودگی کیلئے کمپنی کو خط لکھا تھا۔ ویکسین کی خریداری کے لیے اب تک کسی بھی قسم کا کوئی آرڈر نہیں دیا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے بلا وجہ 30 ارب روپے کا نقصان پہنچنے کا جواز پیش کرنا غیر سنجیدہ عمل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ ویکسین خریداری کیلئے ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) کی مقرر کی گئی قیمتوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ وفاقی حکومت ویکسین کی خریداری کرے،لیکن اس میں تاخیر ہورہی تھی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق محکمہ صحت سندھ ڈریپ کی مقرر کردہ قیمتوں کو حتمی نہیں سمجھتا۔ محکمہ صحت سندھ ویکسین خریداری کے بعد باقاعدہ آڈٹ کرے گا۔محکمہ صحت سندھ ہر قسم کی بات چیت اور احتساب کیلئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی آڑ میں اربوں روپے کمانے کی تیاری کرلی

Related Posts