پی ایس بی نے ٹوکیو اولمپکس میں خراب کارکردگی کا ذمہ دار پی او اے کو قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس بی نے ٹوکیو اولمپکس میں خراب کارکردگی کا ذمہ دار پی او اے کو قرار دے دیا
پی ایس بی نے ٹوکیو اولمپکس میں خراب کارکردگی کا ذمہ دار پی او اے کو قرار دے دیا

اسلام آباد: پی ایس بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار پی او اے کو قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اسلام آباد میں پی ایس بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 91ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایجنڈے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایگزیکٹو کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پی او اے کی ٹوکیو اولمپکس میں ناقص کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور  پی او اے کی پرفارمنس پر بحث کی گئی. اجلاس میں بتایا گیارہ کے پی او اے کی کسی پرفارمنس کا آڈٹ نہیں کیا جاتا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے تفشیش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ملک میں ایک متفقہ نیشنل اسپورٹس پالیسی کی اشد ضرورت ہے. اب پرانے طریقے سے نہیں چلا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے  ٹوکیو اولمپکس میں پی او اے کی جانب سے بھیجے گئے ڈیلیگیشن پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کے ٹوکیو اولمپکس میں مس مینجمنٹ کی ذمہ داری پی او اے پر عائد ہوتی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ پاکستان کا نام وہی استعمال کرے گا جو حکومت کی گائیڈ لائنز کو فالو کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا بس چلے تو منشیات فروشوں کو بھی سبسڈی دینا شروع کردے، خرم شیر زمان

Related Posts