اسلام آباد :نیب آرڈیننس کے حوالے سے آئینی امور کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کو ایک اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ماہرین کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس معاملے پر حزب اختلاف کے رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لئے بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ایک اعلی سطح کمیٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے کے لئے تجاویز پیش کرے گی۔ اسد قیصر ، بابر اعوان اور پرویز خٹک مذکورہ کمیٹی کے ممبر ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے دسمبر 2019ء کے آخر میں لایا جانیوالا نیب آرڈیننس اپنی میعاد مکمل کرکے غیر موثر ہوچکا ہے جس کی وجہ سے حکومت نئے نیب آرڈیننس پر کام کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن جماعتیں نیب آرڈیننس میں حکومت کا ساتھ دیں