کوہستان کے 4 ہائی اسکولوں کو ہائیر سیکنڈری اسکول اور 11 ایلیمنٹری اسکولز کو ہائی اسکولز کا درجہ دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہستان کے 4 ہائی اسکولوں کو ہائیر سیکنڈری اسکول اور 11 ایلیمنٹری اسکولز کو ہائی اسکولز کا درجہ دینے کا فیصلہ
کوہستان کے 4 ہائی اسکولوں کو ہائیر سیکنڈری اسکول اور 11 ایلیمنٹری اسکولز کو ہائی اسکولز کا درجہ دینے کا فیصلہ

کراچی: کوہستان کے 4 ہائی اسکولوں کو اپ گریڈ کر کے ہائیر سیکنڈری اسکول اور 11 ایلیمنٹری اسکولز کو اپ گریڈ کر کے ہائی اسکولز کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی کی وزیر تعلیم سردار شاہ سے ملاقات میں کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق گرلز ہائی اسکول تھانہ بولا خان، بوائز ہائی اسکولز  سری، تھانہ احمد خان، کلو کھوہر کو ہائیر اسیکنڈری اسکول میں اپ گریڈ کیا جائے گا، جبکہ مول، تھانہ عارب خان، کرچات ، مھندا پالاری، واھی عارب خان ، حافظ ابراھیم برو، سومار خاصخیلی، رئیس ولیداد جوکیو سمیت 11 ایلیمنٹری اسکولز کو ہائی اسکولز میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

صوبائی وزراء کی ملاقات میں کوہستان کے بند اسکول کھولنے، مقامی اساتذہ کی تعیناتی ، فرنیچر اور مسنگ سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔ گیان چند ایسرانی نے صوبائی وزیر تعلیم کو درخواست کی کہ ان کے حلقہ کوہستان کے اسکولز میں اساتذہ اور سہولیات کی کمی کو پورا کیا جائے اور بوائز ایلیمنٹری اسکول و بوائز پرائمری اسکول تھانہ بولا خان، بوائز پرائمری اسکول ملھ پالاری کی جاری مرمتی کام مکمل کئے جائیں۔

صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی نے کہا کہ اسکولز میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہے، جبکہ کوہستان میں سخت موسم اور مشکل راستوں کی وجہ سے باہر کے اساتذہ اور عملہ علاقے میں تعیناتی میں دلچسپی نہیں لیتے۔ گیان چند ایسرانی نے تجویز دی کہ اساتذہ کی کمی کے خاتمے کے لیے مقامی اساتذہ بھرتی کئے جائیں تاکہ بند اسکولوں کو کھولا جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی کوہستان کے اسکولز میں جلد فرینچر ، اسکولوں میں لائبریری، سائنس و کمپیوٹر لیب کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر تعلیم سردار شاہ کا کوہستان کے اسکولوں کی تزئین و آرائش کے ساتھ سولر پینل لگانے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کی واضح ہدایات کے باوجود شہر اقتدار میں غیرقانونی بس اڈوں کا دھندہ عروج پر ، شہری خوار

Related Posts