کوشش کررہی ہوں کہ خود سے دوبارہ محبت کروں، روبینہ دلیک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوشش کررہی ہوں کہ خود سے دوبارہ محبت کروں، روبینہ دلیک
کوشش کررہی ہوں کہ خود سے دوبارہ محبت کروں، روبینہ دلیک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ وہ اب دوبارہ خود سے محبت کرنا سیکھ رہی ہیں کیونکہ اْن کی نظر میں صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

روبینہ دلیک نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ بیحد خوبصورت اور پْراعتماد نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں کے کیپشن میں روبینہ دلیک نے لکھا کہ ’مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ دْبلا پتلا جسم، یہ وضاحت نہیں کرسکتا ہے کہ آپ کون ہو یا پھر آپ خود سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

روبینہ دلیک نے کہا کہ ’کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد میرا 7 کلو وزن بڑھ گیا ہے اور میں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے بہت کوشش اور جدوجہد کی ہے۔

Learning to love myself again: Rubina Dalek

اْنہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہاں اپنے خوبصورت مداحوں اور صارفین سے کہنا چاہوں گی کہ وزن کم کرنا اچھی بات ہے لیکن سب سے پہلے آپ کی صحت ہے۔بھارتی اداکارہ نے کہا ’صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

Learning to love myself again: Rubina Dalek

آپ تندرست ہوں تو آپ اچھے نظر آؤگے لہٰذا خود سے محبت کرنا سیکھیں، میں بھی یہی کر رہی ہوں۔واضح رہے کہ بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔

آخر میں یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا علالت کے باعث انتقال کر گئیں

واضح رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اْنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

Related Posts