محنت کی کمائی پر یقین رکھنے والا باہمت نابینا پھل فروش

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

محنت میں عظمت ہے یہ قول ہمیشہ کتابوں میں پڑھا اور بزرگوں سے سنا ہے لیکن اس کی عملی مثال کراچی کے باہمت نابینا پھل فروش صابر علی صابری ہیں، جو اس کمی کو اپنی کمزوری بنا کے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے بلکہ محنت مزدوری کرکے روزی کماتے ہیں۔

صابر علی صابری کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں پی آئی ڈی سی فلائے اوور کے نزدیک پھلوں کا ٹھیلا لگاتے ہیں۔ انھیں یہ کام کرتے ہوئے 25 سال ہوچکے ہیں اور جس پھل کا موسم ہوتا ہے وہ اسی کا ٹھیلا لگاتے ہیں۔

ایم ایم نیوز نے باہمت نابینا پھل فروش صابر علی صابری کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا جس کا احوال پیش خدمت ہے:

صابر علی صابری نے کہا کہ اُن کے پاس ہر قسم کے گاہک آتے ہیں جن کو وہ باآسانی ڈیل کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر نوٹ مختلف سائز کا ہوتا ہے اور مجھے وہ سائز اچھے سے معلوم ہیں جس کی مدد سے میں با آسانی اُن کی پہچان کرلیتا ہوں۔

آخر میں انہوں نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی خدا کی ناشکری نہیں کرو، مشکل اسی پر آتی ہے جو خدا کا پسندیدہ ہوتا ہے اور بابینا افراد کو یہی کہوں گا کہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے خود محنت کرکے کمائیں۔