سجاد علی، گلوکاری کی حیرت انگیزصلاحیتوں کا حامل سیکورٹی گارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجاد علی، گلوکاری کی حیرت انگیزصلاحیتوں کا حامل سیکورٹی گارڈ
سجاد علی، گلوکاری کی حیرت انگیزصلاحیتوں کا حامل سیکورٹی گارڈ

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت سکیورٹی گارڈ سجاد علی اپنی درد بھری آواز کے باعث سوشل میڈیا پر اہل ذوق کے دلوں میں گھر کررہے ہیں۔

ہماری ویڈیو میں سجاد علی (سیکورٹی گارڈ)کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا گانا سننے کے بعد اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے راگ، طرز اور لہر پر سخت محنت کی ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد علی کا کہنا تھا کہ میری آواز اچھی ہے اور میں اچھا گا سکتا ہوں مگر پھر بھی بے بس ہوں، کیونکہ پاکستان میں ان کے پاس اپنے ہنر کو فروغ دینے اور آگے بڑھنے کے لئے پلیٹ فارمز اور مواقع موجود نہیں ہیں۔

سجاد علی (سیکورٹی گارڈ) کا کہنا تھا کہ میں نے فن کو سیکھنے کے لئے بھرپور محنت کی ہے، لیکن میں مالی مسائل کے باعث کامیاب نہیں ہوسکا، انہوں نے کہا کہ میں نے اس وقت کام کیا جب میری عمر 12سال تھی اور اپنے گھر والوں کی کفالت میں مصروف ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورے مہینے کام کرنے کے بعد 18000روپے تنخواہ ملتی ہے، تنخواہ کم ہے، جس کے باعث مالی مسائل کا سامنا رہتا ہے، میں روزانہ 7سے 8کلومیٹر کا سفر پیدل کرتا ہوں تاکہ کرایہ بچا سکوں، اکثر ایسا ہوتا کہ جب میں بس میں جاتا ہوں تو میرے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہوتے۔

سجاد علی (سیکورٹی گارڈ) نے بتایا کہ گلوکار سجاد علی کا 80کی دہائی کا مشہور البم میری والدہ کو بہت پسند آیا تھا جس کے بعد انہوں نے میرا نام سجاد علی رکھا، انہوں نے کہا ہمارے ملک میں کچھ پروڈکشن ہاؤسز ایسے بھی ہیں جہاں با صلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔

سجاد علی نے امید ظاہر کی کہ وہ حیرت انگیز گلوکاری کی مہارت کے باعث ایک بار ضرور شہرت حاصل کریں گے۔سجاد علی کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت بہت افسوس ہوتا ہے جب آپ کو اپنے ٹیلنٹ کو منوانے میں بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں کچھ ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں بعض خوش قسمت افراد اپنی ویڈیو کی مشہوری کے باعث مقبول ہوگئے تھے،جس میں ایک نوجوان پاکستانی چائے والا قابل ذکر ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سجاد علی کی قسمت بھی شاید بدل جائے۔

Related Posts