پاکستان کے کم عمر ریوبک کیوبس ماسٹر حانیال ادریس سے ملیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریوبک ایک ایسا کھیل ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کو صرف وہی حل کرسکتا ہے جو کہ ذہانت سے مالامال ہو، ریاضی کا ایک فارمولا بھی ہے جس کی مدد سے اس کو سیکنڈوں میں حل کیا جاسکتا ہے۔

کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر اس فارمولے کے حوالے سے طلباء کو باقاعدہ گائیڈ  کیا جاتا ہے تاہم ہمارے اردگرد کچھ ایسے باصلاحیت بچے ہیں جو کہ کم عمری میں ہی بغیر کسی کی مدد کے ریوبک کیوب کو حل کرلیتے ہیں۔ انہی میں سے ایک کراچی کے حانیال ادریس بھی ہیں، جن کے پاس پاکستان کا کم عمر ریوبک کیوب ماسٹر ہونے کا اعزاز ہے۔

حانیال ادریس پاکستان کا وہ روشن ستارہ ہے جس نے 2019 میں جرمنی میں ہونے والے ریوبک مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، 240 میں سے وہ واحد پاکستانی تھے جو اس مقابلے کیلئے منتخب ہوئے تھے۔

اس مقابلے کے حوالے سے حانیال نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ میرے لئے وہ مقابلہ کافی چیلنجنگ تھا کیونکہ جرمنی کا موسم کافی سرد ہوتا ہے جبکہ میں کراچی کا رہائشی ہوں اور یہاں زیادہ تر وقت موسم گرم ہی رہتا ہے، اسی لئے جب مقابلہ ہورہا تھا تو میرے ہاتھ سردی کی وجہ سے مسلسل جم رہے تھے جس کی وجہ سے مجھے کیوب کو حل کرنے میں کافی مشکل ہوئی تھی۔

حانیال نے بتایا کہ میں اس مقابلے کے کوارٹر فائنل تک پہنچا تھا، اس کے علاوہ پاکستان میں جو مقامی سطح پر مقابلے ہوتے ہیں اُن میں بھی کافی فتوحات حاصل کرچکا ہوں۔

جرمنی میں ہونے والے مقابلے کے حوالے سے حانیال نے کہا کہ وہاں پر جتنے بھی کھلاڑی تھے اُن کے پاس مہنگے اسپانسرز تھے، اچھے ریوبک کیوبس تھے جو کہ وہ باآسانی گھمارہے تھے، یہ ریوبک کیوبس 20 ہزار اور اس سے بھی مہنگے ہوتے ہیں، میرے خیال سے اگر ہمیں بھی حکومت کی جانب سے سپورٹ ملے تو ہم بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اس کھیل میں اپنی صلاحیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں 3/3 کے ریوبک کیوبک کو 10 سیکنڈ میں حل کرسکتا ہوں،2/2 کو 3 سیکنڈ میں جبکہ پیرامائڈز کو 5 سیکنڈ میں حل کرسکتا ہوں۔

Related Posts