پاکستانی انفلوئنسر امشا رحمان حال ہی میں ایک پریشان کن تنازعے کا شکار ہوگئیں جب ان کی ذاتی ویڈیو ان کی اجازت کے بغیر آن لائن لیک ہوگئی۔
یہ ناخوشگوار واقعہ مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک کے اسی طرح کے واقعے سے مشابہت رکھتا ہے۔ امشا رحمان کی لیک ویڈیو تیزی سے واٹس ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز پر پھیل گئی، جس کے نتیجے میں شدید ردعمل اور تنقید دیکھنے میں آئی۔
پی ٹی اے نے 8 لاکھ 44 ہزار فحش ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی
امشا رحمان نے ردعمل کے طور پر اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو غیر فعال کردیا اور انسٹاگرام بایو میں وضاحت دی: ’’جب تک ویڈیو وائرل ہے، میں نے اپنی آئی ڈی آف کر دی ہے۔‘‘ تاہم بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بدستور فعال ہے اور چند گھنٹے قبل انہوں نے وہاں ایک ویڈیو شیئر کی، جس سے ان کی ذاتی زندگی اور پس منظر کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگیا۔
امشا رحمان کون ہیں؟
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امشا رحمان 7 اکتوبر 2002 کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئیں اور وہ ایک مشہور سوشل میڈیا شخصیت ہیں جو اپنی دلکش شخصیت اور منفرد مواد کے باعث نوجوانوں میں مقبول ہیں۔
امشا رحمان کا آن لائن موجودگی صرف ٹک ٹاک تک محدود نہیں بلکہ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان کی پرکشش شخصیت اور تخلیقی مواد نے انہیں پاکستانی نوجوانوں کے درمیان کافی پسندیدہ بنا دیا ہے۔
امشا رحمان کے اثاثے
امشا رحمان کی مقبولیت نے انہیں مختلف برانڈز اور فیشن و بیوٹی کمپنیوں کے ساتھ اسپانسرشپس حاصل کرنے میں مدد دی ۔ یہ شراکتیں ان کی مالی کامیابی میں نمایاں اضافہ کا سبب بنی ہیں۔ ون انڈیا کے مطابق امشا رحمان کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 500000 امریکی ڈالر ہے، جو ڈیجیٹل دنیا میں ان کے کاروباری ذہن اور اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔