کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 میں میشا شفیع بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meesha Shafi set to join Coke Studio season 13

لاہور: معروف گلوکارہ میشا شفیع نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 میں اپنی مدھر آواز کے ساتھ دوبارہ موسیقی کے افق پر جگمگانے کیلئے تیاری کرلی ہے۔

جگنی سے شہرت پانے والی گلوکارہ میشا شفیع نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ بیشک عزت دینے والی اللہ کی ذات ہے۔

میشا شفیع کا کہنا ہے کہ کوک اسٹودیو پر جگنی نے میری زندگی بدل دی، اس جادوئی پلیٹ فارم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، انہوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی پسندیدگی کی وجہ سے انہیں دوبارہ کوک اسٹوڈیو میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔

گلوکارہ میشاشفیع کا کہنا ہے کہ کوک اسٹوڈ کا تجربہ ہمیشہ یادگار رہا ہے اور اپنی سالگرہ کے مہینے میں اس سے بڑی اور کوئی خوشخبری نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ سنگیت میرا جذبہ ہے اور میں اپنی فن پوری دنیا کو دکھانا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھیں:کوک اسٹوڈیو سیزن 13 میں پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 سال بعد واپسی

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے معروف گلوکار عارف لوہار کے ساتھ کوک اسٹوڈیو میں جگنی گاکرشہرت کی بلندیوں کو چھولیا تھا، ان کی اس جگنی کو مداحوں نے بیحد پسند کیا تھا۔

 

Related Posts