امریکا میں گزارے گئے عرصے سے متعلق میرا کا ڈراؤنا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں گزارے گئے عرصے سے متعلق میرا کا ڈراؤنا انکشاف
امریکا میں گزارے گئے عرصے سے متعلق میرا کا ڈراؤنا انکشاف

لاہور:لالی ووڈ اسٹار میرا کے مطابق کورونا وباء کے دوران نیو یارک میں گزارے گئے دو ماہ کے عرصے کو کبھی بھلا نہیں پاؤں گی اور یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

لالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی لیکن امریکہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا اوروہاں اموات کی شرح سے سب خوفزدہ تھی۔میں بہت ڈر گئی تھی۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں اور سجدہ ریز ہوں کہ خیرو عافیت سے اپنے وطن واپس پہنچ گئی ہوں اور مجھے دلی اطمینان اور سکون میسر آیا ہے۔اپنے ملک میں جو سکون مجھے ملتا ہے وہ کہیں اور میسر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں گزارا گیا دو ماہ کا عرصہ اذیت سے بھرپور تھا او ر شاید ہی میں اس کڑے وقت کو بھلا پاؤں گی اور میں اسے اپنی زندگی کا مشکل ترین وقت تصور کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ خدا کسی کو ایسا وقت نہ دکھائے۔

مزید پڑھیں:صنم سعید روایتی انداز میں عید کی خوشیاں نہ منانے پر افسردہ ہوگئیں

Related Posts