لاہور: اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان تکذیب نکاح کیس کی سماعت 21جنوری تک ملتوی، اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں پیش ہو کر عدالت میں حاضری مکمل کروا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن تکذیب نکاح کیس کی سماعت کی ۔عتیق الرحمن کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ میرا میری اہلیہ ہیں جبکہ اداکارہ اس سے انکاری ہیں۔
سماعت کے دوران اداکارہ میرا سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ اس دوران اداکارہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرا عتیق الرحمن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ میرا شوہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے کام کے آغاز میں متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔اداکارہ عائشہ عمر