صفائی ضروری سہی لیکن ہر چیز کو کھانے سے پہلے دھونا ضروری نہیں ہے۔ہم میں سے اکثر لوگ انڈوں کو استعمال سے قبل دھوتے ضرور ہیں لیکن طبی ماہرین کی اس بارے میں رائے یہ ہے کہ انڈوں کو دھونا غلط ہے، اس سے فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے۔
امریکی ادارۂ غذائیت و قدرتی ذرائع سے تعلق رکھنے والے ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ ہم نے فارم ہاؤسز اور متعلقہ کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ انڈوں کو فروخت سے قبل دھو لیا کریں اور اس کے لیے مخصوص عمل سے بھی گزارنا ضروری قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزن گھٹانے کے لیے روزہ رکھنا ڈائٹنگ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین
ماہرین غذائیات کے مطابق انڈے کا خول مسام دار ہوتا ہے اور کھانے سے قبل دھونے پر بیکٹیریا پانی میں سرایت کرجاتا ہے۔ اگر دھونا ضروری ہو تو نیم گرم پانی سے دھویا جائے تاہم ڈبوں میں بند صاف ستھرے انڈوں کو نہ دھونا بہتر ہے۔
امریکی ماہرین کے مطابق ٹھنڈا پانی یا نل کا پانی براہِ راست انڈے پر ڈالنے سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ انڈوں پر گرد اور گندگی زیادہ ہو تب بھی انہیں دھونے سے گریز ضروری ہے۔بہترہے کہ ایسے انڈے خریدے ہی نہ جائیں۔
مزید پڑھیں: ایم ٹی آئی آرڈیننس سرکاری ہسپتالوں کی بہتر انتظامی خدمات کے لیے ہے۔ وزیر اعظم