آرمی چیف کی ہدایت پر کورونا وائرس روک تھام کیلئے طبی سامان کوئٹہ روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی ہدایت پر کورونا وائرس روک تھام کیلئے طبی سامان کوئٹہ روانہ
آرمی چیف کی ہدایت پر کورونا وائرس روک تھام کیلئے طبی سامان کوئٹہ روانہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سامان کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائز جن میں پی پی ایز (پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ) بھی شامل ہیں، کوئٹہ روانہ کی جارہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق طبی سامان آرمی چیف کی ہدایت پر روانہ کیا گیا تاکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف طبی عملے کی مدد کی جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں طبی عملہ مؤثر انداز میں اپنا کام کرسکے جبکہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارا ہراول دستہ ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ ترین اقوام اور حکومتیں کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکومتِ پاکستان وائرس کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حکومت دستیاب ذرائع کے تحت طبی سازوسامان کی دستیابی یقینی بنا رہی ہے جبکہ مشکل کی اِس گھڑی میں ہمیں صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا جس پر ڈاکٹروں نے ہسپتالوں میں کام سے انکار کردیا۔

کورونا وائرس بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں میں پھیل رہا ہے جس کے علاج کے لیے ڈاکٹرز ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج

Related Posts