ہائی ڈوز ادویات کے سائیڈ افیکٹس: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جسم سوجن کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہائی ڈوز ادویات کے سائیڈ افیکٹس: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جسم سوجنے لگا
ہائی ڈوز ادویات کے سائیڈ افیکٹس: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جسم سوجنے لگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق ہائی ڈوز ادویات کے سائیڈ افیکٹس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے جسم میں سوجن پیدا ہو گئی ہے جبکہ ادویات مجبوری کے تحت دی گئیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹیرائڈز، انسولین اور دیگر ادویات کو غیر معمولی مقداروں میں استعمال کیا گیا جس سے نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام شروع کریں گے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف کو سفر کے قابل بنانا ضروری ہے جس کے لیے اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز پلیٹ لیٹس مقدار نواز شریف کو مجبوراً دی گئی جبکہ ان کے خون میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو دن میں 4 مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ان کے جسم میں ری ایکشن اور سوجن پیدا ہو گئی۔

دوسری جانب شریف میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے ان کے جسم پر ظاہر ہونے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائی ڈوز کے منفی اثرات نواز شریف کی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔

شریف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا جبکہ جسم پر موجود سوجن کے حوالے سے شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) رہنماؤں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے سیاسی کردار پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار ختم ہوچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مشہور مغربی ڈرامہ نگار شیکسپیئر کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کو ایک اسٹیج قرار دیا جہاں لوگ کردار ادا کرنے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا نواز شریف اور آصف علی زرداری کے سیاسی کردار پر دلچسپ تبصرہ

Related Posts