ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم
ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

کراچی:نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو منسوخ کرکے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ڈاؤیونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دے دی ہے جبکہ ایف آئی اے کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2023 پیپرز لیک کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانیکی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

نگراں وزیرصحت سندھ کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2023 پیپرز لیک تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

اسپیشل سیکریٹری صحت سندھ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں رجسٹرار آئی بی اے، ڈپٹی سیکریٹری ایس جی اے اینڈ سی ڈی اور ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم شامل ہیں۔

پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کو برآمدات میں اضافہ، درآمدت میں کمی ریکارڈ

کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز ڈپارٹمنٹ اور ڈپٹی سیکریٹری ٹیک و دیگر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts