مایا علی نے شادی میں جلدی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maya Ali shares why she isn’t in a rush to get married
Business Recorder
پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ وہ اب تک شادی کیوں نہیں کر رہیں حالانکہ ان کے چھوٹے بھائی کی شادی ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مایا علی ایک نجی ٹی وی چینل کے خصوصی رمضان شو میں اپنے کزنز کے ساتھ شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے ان سے شادی کے حوالے سے سوال کیا۔
شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہاکہ میری والدہ دل سے چاہتی ہیں کہ میں جلد شادی کر لوں، وہ ہر نماز میں میرے لیے دعا بھی کرتی ہیں لیکن بزرگوں کو یہ سمجھانا مشکل ہوتا ہے کہ شادی صرف کرنے کے لیے نہیں کی جا سکتی۔
مایا علی نے مزید کہا کہ جب صحیح وقت آئے گا تو ایک اچھا شخص ہماری زندگی میں خود ہی آ جائے گا اور ہمیں اس کا احساس بھی نہیں ہوگا۔ ہم دین اور تقدیر کی بات کرتے ہیں، تو ہم یہ کیوں نہیں مانتے کہ ہر انسان کے لیے شادی کا ایک مقررہ وقت ہوتا ہے، اور جب وہ وقت آئے گا، تو سب کی شادی ہو جائے گی؟۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے بھائی کی شادی کے دوران بھی ان سے یہی سوال کیا گیا کہ “جب تمہارا چھوٹا بھائی شادی کر سکتا ہے، تو تم کیوں نہیں؟”
مایا علی نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شادی کا وقت پہلے سے طے ہوتا ہے اور جب میں کسی اچھے انسان سے ملوں گی، تو میں بھی شادی کر لوں گی۔”
بات چیت کے دوران مایا علی نے اپنے ہونے والے شریکِ حیات کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے شخص کو پسند کروں گی جو میری ماں کی عزت کرے، میرے کام کو سمجھے اور مجھے سمجھ سکے۔ ایک ایسا شخص جو عورت کو اس کی حقیقی اہمیت دے، ایسے انسان سے شادی کرنے میں مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔

Related Posts