اداکارہ مایا علی اپنے بھائی کی شادی پر آبدیدہ ہوگئیں‘ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایا علی اپنے بھائی کی شادی پر آبدیدہ ہوگئیں‘ویڈیو وائرل
مایا علی اپنے بھائی کی شادی پر آبدیدہ ہوگئیں‘ویڈیو وائرل

کراچی: معروف اداکارہ مایا علی اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر مرحوم والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔

گزشتہ چند دنوں سے مایا علی کے بھائی عفان قریشی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کرتی رہیں‘ جبکہ مایا علی نے ایک جدباتی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے مرحوم والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔

https://www.instagram.com/p/B9t_Np8HhUs/

 

مایا علی نے اپنی پوسٹ میں والد کے لیے پیغام بھی لکھا جسے پڑھ کر ان کے چاہنے والے بھی غمگین ہوگئے‘ انہوں نے لکھاکہ ”شادی کا مطلب ہوتا ہے وہ لمحے جس میں آپ کے اپنے آپ کے پاس موجود ہوتے ہیں اور لوگ مل کر اپنی خوشیوں کا جشن مناتے ہیں لیکن میرے پیارے بابا آپ وہاں نہیں تھے، میں آپ کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہی تھی۔

https://www.instagram.com/p/B9wByQPlva1/

وہاں آپ کے سوا ہر کوئی موجود تھا لیکن آپ وہاں مجھے گلے لگانے کے لیے وہاں موجود نہیں تھے، اس کے ساتھ مایا علی نے نہایت جذباتی لہجے میں اپنے والد کے لیے دعا کی کہ خدا آپ کو جنت کے اعلیٰ درجے پر فائز کرے آمین۔“

Related Posts