کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 151 کا ہدف دیا تھا مذکورہ ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 16.2اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے واٹسن اور خرم منظور نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا‘ واٹسن نے 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خرم منظور نے 63 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو، دو جبکہ علی خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 151 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ کنگز کی اننگز کی خاص بات ڈیلپورٹ کی بلے بازی تھی جنہوں نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ مگر ٹیم مجموعی طور پر بڑا اسکور میں کامیاب نہ ہوسکی اور150بنا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ سہیل خان، فواد احمد اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts