نیکی یا دکھاوا؟، اداکارہ مایا علی نے راشن تقسیم کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maya Ali distributes ration bags among needy, underprivileged

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستانی اداکارہ مایا علی نے ضرورت مندوں  اور مستحقین میں رمضان راشن بیگز تقسیم کردیئے، تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رمضان المبارک میں مستحقین اور ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں، مداحوں کی جانب سے انکے اقدام کو بہت سراہا جارہاہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں آپ کے عطیات پرشکر گزار ہوں اورآپ کے تعاون سے رمضان راشن بیگز مستحق خاندانوں کو بھیج رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمیں اس مشکل وقت میں ضرورتمند لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اچھی صحت اور ہمت عطا کرے۔

مزید پڑھیں: بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ کیلئے عید پیکیج جاری

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث فنکاروں کی جانب سے بھی مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اداکارہ مایا علی اس سے پہلے بھی ضرورت مندوں  میں رمضان راشن بیگز تقسیم کرچکی ہیں۔

Related Posts