مایا علی غریب عوام کی بے بسی دیکھ کر افسردہ، مدد کی اپیل کردی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
مایا علی غریب عوام کی بے بسی دیکھ کر افسردہ، مدد کی اپیل کردی
مایا علی غریب عوام کی بے بسی دیکھ کر افسردہ، مدد کی اپیل کردی

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران عوام کی بے بسی دیکھ کر اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی ہونے کے باعث خواتین، بزرگ سمیت متعدد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر مفت آٹا نہ ملنے پر رونے والے شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ عطیات دیں اور ضرورتمندوں کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:مایا علی نے بلال اشرف کو ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ کے حوالے سے کیا مشورہ دیا؟ جانئے

انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا انشاء اللہ۔

Related Posts