عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بن کر سامنے آئینگے۔ مایا علی کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بن کر سامنے آئینگے۔ مایا علی کی پیشگوئی
عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بن کر سامنے آئینگے۔ مایا علی کی پیشگوئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ آج تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے۔ مجھے پتہ ہے کہ کپتان دوبارہ وزیر اعظم بن کر سامنے آئیں گے اور وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوں گے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ مایا علی نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا افسوسناک اور سیاہ ترین دن ہے۔ ہم سب کو کچھ صبر، اتحاد اور یقین کی ضرورت تھی۔ آج ہم نے ایک ہیرا کھو دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا ساتھ چھوڑنے والے عامر لیاقت کو دانیہ شاہ نے بھی چھوڑ دیا؟

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ مایا علی نے کہا کہ عمران خان ایک سچے سیاستدان اور ایماندار وزیر اعظم تھے۔ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کی اور پاکستان کے اقتدارِ اعلیٰ کیلئے آخری لمحے تک لڑے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اداکارہ مایا علی نے کہا کہ میں کپتان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ آپ مزید طاقتور ہو کر سامنے آئیں گے اور ایک بار پھر ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ جو شخص ایک بار رہنما بن جاتا ہے، وہ ہمیشہ قوم کی رہنمائی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی۔ اپوزیشن نے کامیابی حاصل کی جبکہ وزیر اعظم اپنے عہدے سے سبکدوش ہو کر وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ گئے جس پر متعدد شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

Related Posts