مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ توبہ انسان کو جہنم سے جنت کا راستہ دکھاتی ہے، جبکہ اپنے گناہوں پر فخر کرنیوالے جہنم کا ایندھن بنے رہتے ہیں۔
جہنمی جنت میں جانیوالوں پر حسد کریں گے اور شکوہ کریں گے کہ دنیا میں تم بھی وہی کام کرتے تھے جو ہم کرتے تھے۔ مگر تم جنت کے باغات اور حوروں کیساتھ ہو اور ہم جہنم کی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
امریکی یونیورسٹی نے پیغمبر اسلام کی پینٹنگز دکھانے پر پروفیسر کو برطرف کردیا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ گناہوں پر فخر تمہیں جہنم لے گیا، چونکہ کی جنت میں جانیوالے لوگ گناہ کر کے شرمندہ ہوئے اور انہوں نے توبہ کا راستہ اختیار کیا، مگر تم جہنمی لوگ دنیا میں گناہ کر کے فخر کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے تمہارا ٹھکانہ جہنم بن گیا۔
مولانا تطہیر زیدی نے کہا کہ جو شخص چالیس سال کے بعد بھی گناہ کرتا رہتا ہے تو وہ شیطان کی پیروی کرتا ہے، پھر شیطان اسے اپنا دوست اور پیروکار بنا لیتا ہے اور کہتا ہے کہ تم بھی ہمارے ساتھی ہو ، اب تمہیں گمراہ کرنے کی ضرورت نہیں رہی، بلکہ وہ شیطان کی طرف سے دوسروں کو گمراہ کرنے پر لگ جاتا ہے۔
اس لیے کہ ان گمراہ لوگوں نے اللہ، رسول اور آئمہ ہدیٰ کا راستہ چھوڑ دیا ہے۔ وہ شیطان کے بندوں میں سے ہو گیا ہے۔ مولانا تطہیر زیدی نے کہا کہ انسان کو آخری وقت تک توبہ کرتے رہنا چاہیے کیوں کہ موت کے بعد توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا۔