مولانا فضل الرحمن اور چوہدری شجاعت کی ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمن اور چوہدری شجاعت کی ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال
مولانا فضل الرحمن اور چوہدری شجاعت کی ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، اسد محمود اور مولانا صلاح الدین بھی موجود تھے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے اہم اتحادی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ کی رہائش گاہ کا دورہ کیاتھا۔

پاکستان مسلم لیگ ق جو مرکز اور پنجاب دونوں میں پی ٹی آئی کی کلیدی اتحادی ہے، نے گزشتہ ہفتے حکمران پی ٹی آئی کو وزیراعظم کو ہٹانے کی اپوزیشن کی کوششوں کے خلاف اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔

دوسری جانب حکمران جماعت پی ٹی آئی نے بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کے عدم اعتماد کے اقدام کو ناکام بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکمران پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

حکمران جماعت کے ارکان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء فواد چوہدری، مراد سعید، وزیر مملکت فرخ حبیب، سینیٹرز فیصل جاوید اور ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی استعفیٰ کی پیشکش، وزیراعظم کی کام جاری رکھنے کی ہدایت

حکمراں جماعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں اور ان کی حمایت کے لیے ایم این ایز سے رابطہ کیا جائے گا۔

Related Posts