پاکستان ایران پڑوسی ہیں، منفی اقدامات سے گریز کریں، مولانا فضل الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان پڑوسی ہیں، اب بھی وقت ہے ہم کوئی منفی اقدام نہ کریں۔

 ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  نوازشریف اور ان کے خاندان پر بھی مظالم کیے گئے، پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو۔ جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ پاکستان کے لیےکھڑا ہے، یہ پاکستان کے خلاف کھڑا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ بانی تحریک انصاف کہتا تھا ووٹ بعد میں ہے قانون کی اہمیت پہلے ہے اور اب ووٹ کی اہمیت پہلے اور قانون کی اہمیت بعد میں کیسے ہوگئی۔

پاک ایران کشیدگی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ایران پاکستان پڑوسی ممالک ہیں، اب بھی وقت ہےہم منفی اقدامات نہ کریں۔

Related Posts