مولانا عظیم اللہ عثمان کی نادرا حکام سے ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان کی سربراہی میں وفد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ضلع کیماڑی و غربی زبیر میمن سے عوامی مسائل پر اہم ملاقات کی اور نادرا دفتر کے باہر طویل قطاروں کا سلسلہ ختم کرکے ہر آنیوالے فرد کا ڈائریکٹ پروسیس، عوام کو سہولیات کی فراہمی اور کوئیک رسپانس پر ٹوکن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مولانا عظیم اللہ عثمان کا کہنا تھا کہ سنگل اور ڈبل ایڈریس، شناختی کارڈز کی بلاکنگ، ایف آر سی وغیرہ کے معاملات میں نادرا میگا سینٹر سیمنس کی عوام دوست پالیسی خوش آئند ہے۔ ہم قلیل مدت میں بہترین کارکردگی، تمام کاؤنٹرز کی فعالی، خواتین سٹاف میں اضافے، نادرا مددگار سسٹم سمیت طویل قطار کا سلسلہ ختم کرنے، ڈائریکٹ پروسیس اور عوام دوست کاوشوں پر ڈائریکٹر نادرا ذیشان علی خان اور انکی پوری ٹیم کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عافیہ صدیقی سے ملاقات، ڈاکٹر فوزیہ وزارت خارجہ کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا زبیر میمن نے کہاکہ ہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ نادرا دفتر کے باہر طویل قطاروں کا سلسلہ ختم کرکے ہر آنیوالے فرد کا ڈائریکٹ پروسیس اور ٹوکن فراہم کرنے کا سلسلہ حسب سابق جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈی جی نادرا سندھ کے آنے کے بعد سے اب تک ریکارڈ کام ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خواتین کے رش اور انکے مسائل کے پیش نظر صبح میں 7 خواتین اسٹاف اور ان کی ایک افسر پر مشتمل ٹیم کا تقرر کیا ہے، اسی طرح شام میں بھی 4 خواتین سٹاف اور ایک افسر پر مشتمل ٹیم خدمت میں مصروف رہتی ہے۔ سنگل اور ڈبل ایڈریس کے مسائل پر اب تک سینکڑوں کیسز حل کرواچکے ہیں۔ آئندہ بھی 24 گھنٹے ہم خدمت کے جذبے سے حاضر ہیں۔ جہاں جہاں خامیاں اور شکایات ہونگی تو اس کے ازالے کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔

ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نے جمعیت علمائے اسلام کی عوام دوست کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہمہ وقت تعاون پر مولانا عظیم اللہ عثمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وفد نے انکی عوام دوست کاوشوں اور پالیسی کو سراہتے ہوئے انکی گفتگو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی کچھ عرصہ میں کافی تبدیلی محسوس کی ہے اور یہ آپ حضرات کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آپکی زیر نگرانی نادرا کے ملازمین و افسران عوامی مشکلات کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں۔

وفد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہماری ہرممکن کوشش آپکے ساتھ ہوگی۔ اس موقع پر جے یوآئی شیرشاہ کے نائب امیر مولانا صاحب الدین عزام، سیکریٹری اطلاعات مولانا محمد ندیم کے علاوہ بڑی تعداد میں سائلین بھی موجود تھے۔

Related Posts