دورہ انگلینڈ،پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان معاملات طے پا گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی نے پاکستان کے 100 روشن ستاروں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا
پی سی بی نے پاکستان کے 100 روشن ستاروں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا

لندن:قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز میں معاملات طے پا گئے ہیں اور پاکستانی ٹیم یکم جولائی کو دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) حکام کے درمیان ٹیلی فونک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو مثبت رہی۔

پی سی بی نے انگلینڈ روانگی سے متعلق اپنی سفارشات ای سی بی کو پیش کردی ہیں اور پی سی بی پرامید ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں ای سی بی سے انتظامات پر مکمل جواب موصول ہو جائے گا۔

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کی یکم جولائی کو انگلینڈ روانگی کا امکان ہے اور انگلینڈ سے چارٹرڈ طیارہ پاکستان آکر ٹیم کو واپس انگلینڈ لے کر جائے گا۔ قومی ٹیم کا ابتدائی قرنطینہ اور ٹریننگ ڈربی شائر میں ہونے کا امکان ہے۔

انگلینڈ روانگی سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا اور روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو صحت کی احتیاطی تدابیر پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔

Related Posts