تحریک انصاف کے دھرنے کا معاملہ، انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے دھرنے کا معاملہ، انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام
تحریک انصاف کے دھرنے کا معاملہ، انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام

اسلام آباد: شہر اقتدار میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے معاملے پر انتظامیہ اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کوانتظامیہ کی جانب سے دھرنے کی اجازت دینے کی بجائے سوالنامہ دے دیا گیا، اسلام آباد انتظامیہ نے ماضی کی خلاف ورزیوں پرپی ٹی آئی سے وضاحت طلب کرلی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ماضی میں کیے معاہدے توڑنے کا پہلے جواب دے، 25 مئی کو آپ نے ایچ نائن کے طے مقام پر رکنا تھا مگر ڈی چوک جا کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے کے مطابق 2 جولائی اور 30 جون کو بھی آپ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، بینرز اور سٹیمرز لگائے جو کہ خلاف معاہد اقدام تھا، ماضی کو مدنظر رکھ کر جواب دیا جائے۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ:حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا اب وقت آگیا ہے،عمران خان

دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے، جبکہ آج لانگ مارچ آج لاہور میں ہی قیام کریگا۔

Related Posts