راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطیع اللہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے نقد رقم، اسلحہ اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی نصیر آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث مطیع اللہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 5 ڈکیت ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
توہین رسالت کاالزام،سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کامینجرتشددسےہلاک
غیرت کے نام پر5بچوں کی ماں کوبے دردی سے قتل کردیا گیا
کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، کمپنی ملازم 85لاکھ سے محروم
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 125 پلیٹ اسٹیل برآمد ہوئی جس کی مالیت 6 لاکھ روپے بنتی ہے۔ چوری کی گئی رقم 1 لاکھ 85 ہزار روپے، 8 موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سی پی او اطہر اسماعیل نے نصیر آباد پولیس کو شاباش دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ بہت سی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جس سے مختلف جرائم پر تفتیش کی جائے گی۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شہر قائد جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا، ڈاکو دن دہاڑے کمپنی کے ملازم سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ کراچی کے علاقے بن قاسم میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے بعد راہِ فرار اختیار کر لی۔
کراچی کے علاقے بن قاسم میں 2 روز قبل مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر گاڑی روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ملزمان کمپنی کے کیشیئر سے 85 لاکھ روپے لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔