ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ میں عمیر رانا کے کردار سے اہلیہ ناخوش، وجہ کیا بتائی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ میں عمیر رانا کے کردار سے اہلیہ ناخوش، وجہ کیا بتائی
ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ میں عمیر رانا کے کردار سے اہلیہ ناخوش، وجہ کیا بتائی

پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا نے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ میں مستان سنگھ کا کردار ادا کیا، جو کہ مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہوا تاہم اُن کی اہلیہ اُن کے کردار سے ناخوش ہیں۔

عمیر رانا کی اہلیہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مستان سنگھ کے کردار کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ میکرز نے ڈرامے میں مستان سنگھ کے کردار کو بالکل نظر انداز کردیا۔

عمیر رانا کی اہلیہ کے مطابق، مستان سنگھ اس ڈرامے کا اہم کردار تھا جو کہ کہیں زیادہ پذیرائی کا مستحق تھا۔ ان کی اہلیہ مائرہ نے کہا کہ پوسٹر پر اس کی اچھی طرح تشہیر نہیں کی گئی۔

مائرہ عمیر نے کہا کہ وہ آخری قسط کے خصوصی پوسٹر میں بھی موجود نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے میں مستان سنگھ کے کردار کو نظر انداز کیا گیا جبکہ اُس کا کردار بہت اہم تھا۔  

اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی رائے کا اظہار اس لئے کررہی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عمیر رانا اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہینگے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ حال ہی میں ختم ہوا ہے جس کے ذریعے سے عاطف اسلم نے اپنا ڈیبیو کیا ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں عمیر رانا، نعمان اعجاز، کبریٰ خان، ثانیہ سعید و دیگر شامل تھے۔

 

 

 

 

Related Posts