سابق جاپانی وزیراعظم فائرنگ سے شدید زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق جاپانی وزیراعظم فائرنگ سے شدید زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
سابق جاپانی وزیراعظم فائرنگ سے شدید زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوابے پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی ماری گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

دوسری جانب جاپان کی حکومت کا مؤقف ہے کہ افسوسناک واقعہ کی جانچ پڑتال کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جاچکی ہے جبکہ اعلیٰ حکام جلد میڈیا کو سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

وزیراعظم بورس جانسن عہدے سے مستعفیٰ، اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ پہلا امیدوار سامنے آگیا

معلوم رہے کہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے شنزو ابے 2006 میں پہلی مرتبہ ایک سال کیلئے جبکہ 2012 سے 2020 کے طویل دورانیے تک دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تاہم ناسازی صحت کے باعث وہ عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے پر قاتلانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات اہلخانہ اور جاپانی عوام کے ساتھ ہیں۔

Related Posts