اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدر کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلسازیوں کی وجہ سے مریم صفدرسیاسی منظرنامے سے غائب ہیں۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مریم صفدرنے2015 کی ورلڈبینک رپورٹ بغیرپڑھے شیئرکی،جبکہ نوازشریف کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے کے بجائے لندن میں شاپنگ کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدرنے جعلسازی کرکے نوازشریف کی لندن تصویرکیساتھ اپنی تصویرشیئرکی، مریم صفدرنے جلسے میں بھارتی زبان استعمال کی۔
ڈاکٹرشہبازگِل کا کہنا تھا کہ جعلسازیوں کی وجہ سے مریم صفدرسیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، شریف خاندان میں کشمیری خون ہوتاتومودی سے ساڑھیاں نہ لیتے۔
مزید پڑھیں: شرف الدین میمن کی پی ٹی آئی میں شمولیت، کرپشن کے خاتمے کیلئے ملکر لڑنے کا عزم