مستقبل میں مریم نواز کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا، کیپٹن صفدر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں تو مریم نواز کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا  کہ انہیں نہیں لگتا مریم نواز وزیراعظم بنیں گی۔

اُن کا بیان خاصے اچنبھے کا باعث ہے کیونکہ مریم نواز کے سیاسی مستقبل پررائے دینے کے علاوہ انہوں نے ن لیگ کے بیانیے پربھی تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں چلے گا۔

سال 2025 میں انتخابات کی پیشگوئی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر (ر) کا کہنا تھا کہ حکومت نہ سنبھالتے تو ملک سری لنکا بن جاتا۔ الیکشن کرائیں گے تو اربوں روپے لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف عالمِ دین علامہ ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں گرفتار

وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مفتاح میرا بھائی ہے، اس کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو عہدوں کی ضرورت نہیں۔ کیپٹن صفدر نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ہرایک کی زندگی میں کمی بیشی ہوتی ہے،مجھے عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو تنظیم سازی میں پھنس گئے ہیں۔ گند ہر طرف ہے، سیاست کا مقابلہ سیاست سےکرنا چاہئے۔

Related Posts