لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے، شہباز شریف کو انصاف مل گیا ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا، شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔
دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ #سرخرو_شہباز_پاکستان pic.twitter.com/8JXyQv42zP
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 22, 2021