گلگت بلتستان انتخابی مہم، مریم نواز لاہور سے اسکردو کیلئے آج روانہ ہوں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان انتخابی مہم، مریم نواز کی لاہور سے اسکردو کیلئے آج روانہ ہوں گی
گلگت بلتستان انتخابی مہم، مریم نواز کی لاہور سے اسکردو کیلئے آج روانہ ہوں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گلگت بلتستان انتخابی مہم میں لاہور سے اسکردوکیلئے آج روانہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے مریم نواز کے دورۂ گلگت بلتستان کا شیڈول جاری کردیا،  مریم نواز آج لاہور سے اسکردو پہنچنے کے بعد 7 روز تک گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے جلسوں میں شریک ہوں گی۔

مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت مریم نواز کے استقبال کیلئے اسکردو میں موجود ہوگی، صدر ن لیگ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ن لیگ کی نائب صدر کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔

بعد ازاں آج ہی مریم نواز غواری، جمعے کے روز اسکردو اور ہفتے کو دمبوداس میں مسلم لیگ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں میں شریک ہوں گی اور خطاب بھی کریں گی۔ 8، 10 اور 11 نومبر کو گوہکوچ، استور اور چلاس میں عوامی اجتماعات ہوں گے۔

ن لیگ نے 6 نومبر کو شگر سے اسکردو تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مریم نواز کو 7 نومبر کو دمبوداس میں استقبالیہ بھی دیا جائے گا۔ دورۂ گلگت بلتستان کے دوران مقامی پارٹی عہدیدار مریم نواز کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام سڑکوں پر آچکے ہیں،حکومت جانے کا وقت آگیاہے، مریم اورنگزیب

Related Posts