لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز حلقہ پی پی 51 کے ضمنی انتخاب کی مہم کیلئے آج وزیرآباد پہنچیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم کی صاحبزادی مریم نواز ضمنی الیکشن پی پی 51 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آج وزیر آباد جائیں گی جن کا راستے میں مختلف جگہوں پر ن لیگی کارکنان بھرپور استقبال کریں گے۔
آج دوپہر کے وقت مریم نواز 1 بجے کے قریب گکھڑ پہنچیں گی جہاں سے ریلی کی صورت میں انہیں وزیرآباد لے جایا جائے گا۔ مریم نواز کی ریلی کا پہلا استقبال وزیر آباد پیرس سی این جی پر ہوگا۔
بعد ازاں ریلی اللہ والا چوک پہنچے گی جس کے بعد انتخابی مہم کے سلسلے میں وزیر آباد بازار سے گزرتے ہوئے کچہری چوک میں جلسہ ہوگا۔ مریم نواز انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے خطاب میں سیینٹ الیکشن اور ضمنی انتخاب کے حوالےسے ن لیگ کا مؤقف عوام کے سامنے رکھیں گی۔ بعد ازاں مریم نواز سوہدرہ کا بھی دورہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں ایک بھی نشست نہ ملے لانگ مارچ پھر بھی ہوگا،مریم نواز