پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا دوسرا جلسہ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں کراچی میں 18 اکتوبر کو ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کل کراچی پہنچیں گی اور مزارِ قائد پر حاضری بھی دیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کے جلسے میں ن لیگی قیادت بھی شریک ہوگی۔
مریم نواز کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور دیگر اہم سیاسی رہنما بھی پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی آئیں گے۔ جلسے سے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ مریم نواز کا خطاب بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے پہلے سیاسی پاور شو سے حکومت کی نیندیں حرام