لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کئی روز کی خاموشی کے بعد 22 مارچ کو سوات میں جلسے سے خطاب کریں گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے مطابق سوات کا جلسہ خیبرپختونخوا کی سیاست کو ایک نیا رخ دے گا۔22 مارچ 2022 کو سوات میں عوامی اجتماع سے مریم نواز کے خطاب کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے مرکز میں اٹھنے والا سیاسی طوفان کے پی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تہس نہس کردیگا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اپنے ٹرمپ کارڈز کھولنا شروع کردیئے، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 28 ایم این ایز کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کی اطلاعات سامنے آگئیں۔
مزید پڑھیں:حکومت کا منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی پر غور