مریم نواز زرداری پر برہم، گیلانی کو بھی “سلیکٹڈ” قراردیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مفادات کیلئے اپوزیشن اتحاد کو دھوکہ دیا، حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے ن لیگ اورمولانافضل الرحمان ہی کافی ہیں ،ہم اصول قربان کردیں تو پورے پاکستان پر بھاری ہوسکتے ہیں ،لیکن اصولوں پر چلنا سب سے اچھی بات ہے ۔

اس سے قبل لاہورہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتار ی سے روک دیا ،لاہورہائیکورٹ کے2رکنی بینچ نے24 مارچ کومریم نوازکی ضمانت منظورکی تھی جبکہ آج مریم نوازکی پیشی کے بعد عدالت نے نیب کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں تودوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلئے بیانیےکو روندرہے ہیں ،افسوس ہے چھوٹے سے عہدے کےلیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا۔

مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ چھوٹے سے فائدے اور عہدے کےلیے بی اے پی سے ووٹ لے لیا؟،پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا،چھوٹے سے عہدے کےلیے جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا ،آپ کو یہ تسلیم کرناچاہیے کہ بی اے پی نے آپ کو ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں:حکومت نے ہر شعبہ تباہ کردیا، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ کبھی یہ نہیں ہوسکتا کہ ادھا تیتراور آدھا بٹیر،حکومت کوٹف ٹائم دینےکیلئے ن لیگ،مولانافضل الرحمان،پی ڈی ایم کی دیگرجماعتیں ہی کافی ہیں ،آصف زرداری نےکہاتھان لیگ،پی ڈی ایم مانےتوپنجاب میں عدم اعتمادکرکےپرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنا دیں ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ دیکھا کہ حکومت لیڈر آف اپوزیشن کےلیے درخواست جمع کرارہی ہے،عوام دیکھ رہے ہیں کون کس کے ساتھ ہے،نظرآرہا ہے کس کےکہنے پرباپ ووٹ دےگا سنجرانی کےکہنے پرتوووٹ نہیں پڑےگا؟،ہم اصول قربان کردیں تو پورے پاکستان پر بھاری ہوسکتے ہیں ،بھاری ہونا سب کو آتاہے لیکن اصولوں پر چلنا سب سے اچھی بات ہے۔

Related Posts